Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے، برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا

مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ

مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ برسی کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی قائدین، رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس موقع پر صدر پاکستان اور بلاول بھٹو سیاسی ملکی صورتحال اور درپیش مسائل پر عوام کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کراچی میں پانی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پائپ لائن میں خرابی کے باعث پانی کی شارٹج کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم کراچی میں مطلوبہ مقدار کے مطابق پانی دستیاب ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے کے ایک حصے پر وفاقی حکومت جبکہ تین حصوں پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت پانی کی فراہمی کے لیے نئی نہر بنا رہی ہے، جس کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں مزید کینال بنانے کا فائدہ نہیں جب تک پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہو، اور سب سے پہلے پانی کی بچت کے طریقے اپنانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے احکامات ہیں کہ پانی کی بچت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ڈیم میں پانی صرف تب ہی اسٹور کیا جا سکتا ہے جب پانی دستیاب ہو۔ انہوں نے ایک سے چار گریڈ کی ملازمتوں پر عدالتی فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالات بکل درست نہیں ہیں لیکن پہلے سے بہتر ہیں۔

شکارپور سمیت وہ علاقے جہاں ڈاکوؤں کا قبضہ تھا، وہاں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کی حالت بہتر ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version