Advertisement

ترجمان سندھ حکومت کی مذہبی جماعت سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے سانحہ کرم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس سانحے پر غم زدہ ہیں اور متاثرین کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کر لیا ہے، اس لیے اب کراچی میں احتجاج کو ختم کرنا چاہیے تاکہ شہر کے حالات معمول پر واپس آ سکیں۔

سعدیہ جاوید نے مذہبی جماعت سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے شہریوں کی تکالیف کو سمجھیں، کیونکہ شہر میں سڑکوں اور راستوں کے بند ہونے کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں احتجاج کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے اور مختلف علاقوں میں ایمبولینس سمیت دیگر ضروری سامان کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے مذہبی جماعت کے علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں احتجاج کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Advertisement

سعدیہ جاوید نے کہا کہ اگر مذہبی جماعت کو احتجاج جاری رکھنا ہے، تو حکومت کراچی کے گراؤنڈز یا پریس کلب کے باہر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ احتجاج کو پرامن طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version