Advertisement

جے یو آئی کا صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات پر ردعمل، اعتراضات غیر آئینی قرار

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ صدر مملکت کے اعتراضات آئین میں دی گئی مدت کے اندر نہیں کیے گئے، اور ان کا طریقہ کار قانون کے مطابق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے، جبکہ ایک بار اعتراضات کا جواب دیا جا چکا تھا، اور دوبارہ اعتراضات کا حق نہیں تھا۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ اعتراضات کو اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے تھا، لیکن ایوان صدر نے انہیں اسپیکر کے پاس نہیں بھیجا، حالانکہ اسپیکر آفس کے جواب پر صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ صدر کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجے جاتے ہیں، لیکن مدارس بل کے حوالے سے صدر مملکت کی جانب سے نہ کوئی تجاویز دی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی حل پیش کیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے، جس کے باعث وہ بل پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ جے یو آئی رہنماؤں نے صدر کے اعتراضات کو سیاسی طور پر متعصب قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version