Advertisement

وزیر خزانہ محمد کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

پاکستان میں چینی شہریوں کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی اقتصادی پیشرفت اور استحکام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال کا جامع جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر مسلسل عمل درآمد سے معاشی اشاریوں میں مثبت رجحانات دیکھے جا رہے ہیں۔

ای سی سی اجلاس کو حالیہ مہنگائی کے اعداد و شمار پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو اپریل 2018 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپریل 2018 میں مہنگائی کی شرح 3.96 فیصد تھی۔

اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تفصیل پیش کی گئی۔

اس ضمن میں گندم کا آٹا، مرچ پاؤڈر، ڈیزل، پیٹرول، دالیں، پیاز اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

اسی طرح باسمتی چاول، بجلی کے چارجز، چینی، سادہ روٹی، چائے، صابن، چکن، انڈے، ٹماٹر، لہسن، لکڑی اور نمک کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے عام آدمی پر مالی بوجھ کم ہوا ہے اور ان کی قوت خرید میں بہتری آئی ہے۔ حکومت معیشت کے مثبت رجحانات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور مہنگائی کے خاتمے، کرنسی کی استحکام اور پیداوار میں اضافہ کے لیے اپنے اقدامات مزید تیز کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی پیشرفت مستقبل کی کامیابیوں کی بنیاد ثابت ہوگی اور حکومت ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version