Advertisement

پی ٹی آئی سے گلہ ہے ہماری اے پی سی میں شرکت نہیں کی، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے ہماری اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وزیراعظم نیتن یاہو کھل کر یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ گریٹر اسرائیل چاہتے ہیں، جو کہ ایک تشویش ناک بیان ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حماس کی حمایت پوری امت مسلمہ پر فرض ہے اور جو لوگ حماس کو دہشت گرد کہتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ امریکہ خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

انہوں نے امریکہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جاپان کے شہروں ناگاساکی اور ہیروشیما میں لاکھوں انسانوں کو قتل کر کے تاریخ کے بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری کمپنیوں پر پابندیاں لگا کر کھلی منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کا دوست امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 46 ہزار بے گناہ افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، لیکن انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہیں کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی حمایت کا اعلان کریں تاکہ اسرائیل کے ظلم کے خلاف پوری مسلم دنیا ایک جٹ ہو سکے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اللہ نے ہمیں توفیق دی کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت میں ہماری آواز کو بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version