لاہور اسمارٹ سٹی بنے گا، لیکن کیسے؟ جانیے

لاہور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہواوئے کمپنی حکام نے لاہور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں لاہور کو ایگرو فرینڈلی بنانے اور دیگر بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن اور اسمارٹ سینیٹائزیشن کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جس سے لاہور کی صفائی اور ٹریفک کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ لاہور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے کی تیاری کی جارہی ہے، جس میں بہتر ایئر کوالٹی، ٹریفک کنٹرول اور دیگر اہم معاملات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے سمیت دیگر اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر بلال اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اور اس کے نتیجے میں شہر کی سہولتیں اور معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

