کے پی میں سرکاری خزانے سے اربوں روپےسوشل میڈیاپر پروپیگنڈے کیلئے دیاجاتاہے، عطاتارڑ

کے پی میں سرکاری خزانےسے اربوں روپےسوشل میڈیاپر پروپیگنڈے کیلئےدیاجاتاہے، عطاتارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کے پی میں سرکاری خزانےسے اربوں روپےسوشل میڈیاپر پروپیگنڈے کیلئےدیاجاتاہے، خیبرپختونخوا کا مجموعی خسارہ 725 ارب روپے ہے، 51 کروڑروپے کی مشکوک ادائیگی ہوئی۔
لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کے پی کے حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہرسیاسی جماعت کے منشور میں عوام پر تمام ترتوجہ مرکوز ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 11 سال ہو چکے ہیں، کے پی میں مالیاتی بدعنوانی اوربے ضابطگیوں میں اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا میں 152 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فرضی کمپنیوں کواشتہارات کی مد میں اربوں روپے جاری کیےگئے، خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبہ کے لئے مختص ہونے والے فنڈزکو سیاسی سرگرمیوں کے لیےاستعمال کیا گیا، خیبرپختونخوا میں سرکاری خزانےسے اربوں روپےسوشل میڈیا پرپروپیگنڈے کے لیےدیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا کو ادائیگی فرضی کمپنیوں کے نام پر کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا کا مجموعی خسارہ 725 ارب روپے ہے، خیبر پختونخوا میں 51 کروڑ روپے کی مشکوک ادائیگی ہوئی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا قرض کا بوجھ 75 ارب روپے ہے، اگراس خسارے سے نہ نمٹا گیا تو2030ءتک 2555 ارب روپے ہو جائے گا، خیبرپختونخوامیں گڈ گورننس اورمالیاتی انتظام کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کےعوام محب وطن پاکستانی ہیں، پاکستان کی محبت سے سرشارلوگ ہیں، یہ ان سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں شہبازشریف کی حکومت ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لائی اوراب ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں، پچھلے سال مہنگائی 32 فیصد پر تھی، اس سال 4 فیصد پر آ گئی ہے، کیا خیبرپختونخوا کی حکومت کی ذمہ داری نہیں کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائے۔
وفقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل کیاجائے، کےپی میں اصلاحات ہوئیں توامن وامان خراب کیوں ہے؟ آپ طالبان کوواپس لائے، سدباب کیوں نہیں کیا؟ باتیں اورلشکرکشی سےعوام کاپیٹ نہیں بھرتا، بانی پی ٹی آئی نےتسلیم کیا شہبازشریف نے معیشت کو بچایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

