Advertisement

ربادا اور جینسن نے پاکستان کے جبڑوں سے شکست چھین لی، پروٹیز 2 وکٹوں سے کامیاب

سینچورین ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کاگیسو ربادا اور مارکو جینسن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نےدور ہوتی فتح کو اپنے نام کیا اور پاکستان جیت کے قریب پہنچ کر بھی ہاتھ ملتے رہ گیا۔

پاکستان نے پہلی اننگ میں 237 رنز بنائے تھے، کامران غلام نے 54 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 27، اور عامر جمال نے 28 رنز بنائے۔

دوسری اننگ میں بابر اعظم کے 50 اور سعود شکیل کے 84 رنز کی بدولت پاکستان 237 رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگ میں 301 رنز بنائے، مارکرام 89، باؤما 31، ڈیوڈ 30 اور کاربن بوش نے 81 رنز کی اننگ کھیلی۔

Advertisement

پروٹیز کو دوسری اننگ میں جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا، پاکستانی بولرز نے 99 رنز پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا تھا، لیکن ربادا اور جینسن پاکستان کی فتح میں دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔

ربادا اور جینسن نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کر کے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں جیت سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version