Advertisement

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کر دی

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز مکمل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران عبور کیا گیا، جو انگلش ٹیم کا 1082 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

 انگلینڈ اب ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا 4 لاکھ 28 ہزار 794 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت 2 لاکھ 78 ہزار 700 سے زائد رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں 929 سنچریاں شامل ہیں۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے اب تک 892 سنچریاں بنائی ہیں۔

Advertisement

یہ سنگ میل انگلینڈ کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، جو نہ صرف اس کی بلے بازی کی مضبوطی کا غماز ہے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس کے تسلسل اور کامیابی کا بھی عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version