Advertisement

بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کیلئے کوئی آفر نہیں کی، خواجہ آصف

تیاری کررکھی تھی بھرپور جواب دیا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منتقلی سےمتعلق بات پی ٹی آئی کااپناخیال ہے، بانی پی ٹی آئی کوبنی گالہ منتقل کرنےکیلئےکوئی آفرنہیں کی۔ 

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل پی آئی اے کی پروازپیرس کیلئے روانہ ہوئی، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی امن ہوجائے، دہشت گردی ختم ہوجائے توخودکفیل ہوجائیں گے، حکومتی خرچے پرسیالکوٹ ائرپورٹ بنتا توپتا نہیں کس کس کی جیب میں پیسہ جاتا۔

انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ کیلئے بزنس کمیونٹی کے ساتھ شہبازشریف نے بڑاکرداراداکیا۔ کوششیں جاری ہیں کسی طرح سے استحکام پیدا ہوسکے، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیردفاع نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی ماہانہ اپنے گھروں میں پیسے بھیجتےہیں، پی ٹی آئی کے کہنے پرترسیلات زر بند ہونے سےان کا ہی نقصان ہے، ترسیلات زرکااسی وقت ہی پتالگ جاتاہے پھرانتظارکی کیاضرورت۔

Advertisement

خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے بھی بانی پی ٹی آئی کومشورہ دیا اس کی سمجھ میں بہت کمی ہے، کبھی کہتےہیں آفرہے بنی گالہ شفٹ ہوجاؤکبھی کہیں اوریہ انکےخیالات ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں میں ذراسی بھی صداقت نہیں ہے، تحریک انصاف کاہرحربہ ناکام ہواہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version