Advertisement

سانحہ 9 مئی کے 19مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

سانحہ نو مئی مجرمان

سانحہ 9 مئی کے 19مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پرعمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اورمعافی کی پٹیشنز دائر کیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائرکیں، 48 پٹیشنزکو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔ 19مجرمان کی پٹیشنزکوخالصتاً انسانی بنیادوں پرقانون کے مطابق منظورکیا گیا۔ دائرکی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ ولد میرداد خان، لئیق احمد ولد منظوراحمد، امجد علی ولد منظوراحمد، یاسر نوازولد امیر نواز خان، سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان، زاہدخان ولد محمد نبی، محمد سلیمان ولد سِیعدغنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر، محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظورحسین، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگرتمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اورقانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرارہیں۔ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اورانصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اوررحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادرکیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version