Advertisement

لوئر کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود زخمی

لوئر کرم

لوئر کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود زخمی

ترجمان کے پی حکومت کے مطابق ڈپٹی کمشنرکرم جاویداللہ محسودبگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود زخمی ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنرکی حالت خطرے سے باہر ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرقافلےکوفی الحال روکا گیا ہے۔

گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرم میں گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ قابل مذمت ہے، حملے میں ڈپٹی کمشنرکا زخمی ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ امدادی قافلہ پرفائرنگ صوبائی حکومت کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے، ڈپٹی کمشنرجاوید محسود کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگوہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی لوئرکرم میں گاڑیوں پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنرکرم جاوید محسود کی صحتیابی کیلئےدعا کی ہے۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ گاڑیوں پرفائرنگ کاواقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنےکی سازش ہے، شرپسندعناصرنے امن معاہدے کونقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version