Advertisement

بلوچستان میں متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام تر اقدامات مکمل

بلوچستان

بلوچستان میں متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام تر اقدامات مکمل

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان بھرمیں متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام تر اقدامات مکمل کر لیے گئے۔

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی، زیارت کراس، خوجک ٹاپ اور لکپاس پر ریسکیوسینٹرزبھی قائم کر دیے گئے، مختلف مقامات پر ریسکیوعملہ اوربھاری مشینری تعینات، فرضی مشقوں کے ذریعے اہلکاروں کو تیا کیا گیا۔

جہانزیب خان کے مطابق روڈزپرپانی کے جماوکے خطرے کے پیش نظرنمک پاشی کے انتظامات بھی مکمل کرلیےگئے،عوام سے غیرضروری سفرسے گریزاوراحتیاطی تدابیراپنانے کی اپیل ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے مناسب پارکنگ کریں، روڈزپر گاڑیاں کھڑی نہ کریں، خوجک ٹاپ پر برفباری کے دوران جدید مشینری سے برف ہٹانے اور نمک پاشی کا عمل جاری ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پاس جدید مشینری موجود تمام چیلنجزسے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہے، عوام کا تعاون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ناگزیرہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version