Advertisement

دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اس کا سر کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایا ہے اس کا سرکچلےبغیرآگے نہیں بڑھ سکتے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افسر اور جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مکمل امن ضروری ہے، دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایا ہے اس کا سرکچلےبغیرآگے نہیں بڑھ سکتے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افسراورجوان قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کا ہرروزکوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا ہے جس میں جوان شہید ہورہے ہیں، سب کو متحد ہوکردہشتگردی کاخاتمہ کرنا ہوگا، پاراچنارمسئلے پرمعاہدہ ہوا جس پرسب کو مبارکباد دیتا ہوں، پاراچنارواقعے میں سیکٹروں لوگوں کے جاں بحق ہونے پرافسوس ہے، امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانےکیلئےٹھوس اقدامات کررہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ 2025پاکستان کی معاشی ترقی کی نوید ہے، سال2025 پاکستان کی معاشی ترقی کاسال ثابت ہوگا، حکومت نےتمام چیلنجزکامقابلہ کیا، 2018کے بعد پہلی بارمہنگائی 4.1 فیصدکی کم ترین سطح پرآگئی، ترسیلات زرمیں 5 ماہ میں34 فیصد اضافہ ہوا ہے، چاول کی ایکسپورٹ سے قومی خزانےمیں4ارب ڈالرآئے، زرمبادلہ کےذخائرآج ساڑھے12ارب ڈالرپرآگئےہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی سرپلس تھی اس لیے ہم ایکسپورٹ کرپائے، اسمگلنگ جاری رہتی توچینی ایکسپورٹ نہ ہوپاتی، چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےبھرپورایکشن ہوا، چینی کی ایکسپورٹ کے ذریعے بھی 50 کروڑڈالرقومی خزانےمیں آرہےہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کے پاس گنجائش موجودہے، نئی حکومت کوساڑھے 9 ماہ بیرونی اوراندرونی خلفشار کا سامنا کرناپڑا، تمام ارکان نے گزشتہ سال ملک میں معاشی استحکام کیلئےاہم کرداراداکیا، شبانہ روزکام کرینگے توپاکستان اقوام عالم میں ضرور سر اٹھا کرچلےگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایس آئی ایف سی اجلاس کے شرکا کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version