Advertisement

سندھ حکومت نے معذور افراد کیلیے سب سے زیادہ قانون سازی کی، ناصر حسین شاہ

سندھ کے صوبائی وزیر توانائی، ترقی و پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ صوبائی کانفرنس میں شرکت کی اور کہا کہ سندھ حکومت نے معذور افراد کے لیے سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ بھر میں معذور افراد کی فلاح کے منصوبوں کے جاری ہونے کا بھی ذکر کیا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ معذور افراد کے لئے مخصوص کوٹے پر عملدرآمد سندھ میں جاری ہے اور اس سلسلے میں 80 ایکڑ پر ایک کمپلکس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ معذور افراد کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اداروں میں بھی معذوروں کے کوٹے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

معذور افراد کے جعلی سرٹیفکیٹس کے خاتمے اور اس کے حوالے سے بہتری کے لئے حکومت سندھ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔

Advertisement

کانفرنس میں پیش کیے جانے والے تمام نکات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں معذور افراد کی شمولیت کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری اداروں اور معذوروں کی تنظیموں کے درمیان بہتر رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ معاشرتی سطح پر ان کی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version