وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کیپٹل ون ایرینا میں خصوصی تقریب میں شرکت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ایرینا میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کو اس موقع پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا اور انہیں تقریب میں پہلی صف میں بٹھایا گیا۔
محسن نقوی نے تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سنا اور تقریب میں موجود اعلیٰ شخصیات، امریکی سینیٹرز اور ممبرز کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ اور اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اس تقریب میں شرکت کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی موجودگی کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News