Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وفاق اور صوبے ملکر کردار ادا کریں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وفاق اورصوبے ملکرکرداراداکریں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیرترقی ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یو اے ای کے رہنما سے سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی مثبت بات ہوئی ہے۔ یو اے ای کے صدر نے سرمایہ کاری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یواے ای نے رواں ماہ واجب الادا2ارب ڈالررول اوورکرنے کا فیصلہ کیا، اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کےتعلقات تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کا آغازملکی معیشت کی جانب اہم قدم ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وفاق اورصوبے ملکرکرداراداکریں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیرترقی ممکن نہیں۔

انھوں نے کہا کہ انڈونیشیاکے صدرجلدپاکستان کادورہ کریں گے، ملائیشیا کےساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، معاشی سفارتکاری کیلئے کوششوں کے ثمرات آ رہے ہیں، ٹیکسٹائل کے شعبے اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے سمیڈاکاکردارکلیدی ہے، چھوٹے اوردرمیانےکاروبارکےفروغ کیلئےترجیحی اقدامات کررہے ہیں، باہمی تعلقات کومضبوط کرنے کے اقدامات، سرمایہ کاری پرگفتگوہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version