Advertisement

مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف

مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنا دینی فریضہ ہے، لڑکیوں کی معیاری تعلیم سے معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔ 

مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ، چینلجزاورمواقع کے موضوع پراسلام آباد میں کانفرنس سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد اعزاز کی بات ہے، شرکا کو عالمی کانفرنس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کےشعبےمیں درپیش چیلنجزکوہرصورت ختم کرناہے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کیلئے اپناکرداراداکریں، لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کاچیلنج درپیش ہے۔

انھوں نے کہا کہ غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بناناہوگی، لڑکیوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنےسےمعاشرہ مضبوط، ترقی یافتہ ہوگا۔ ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت باعث فخرہے۔ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کاچیلنج درپیش ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹواور مریم نوازخواتین کے لیے مثال ہیں۔ مریم نوازشریف پنجاب کی پہلی وزیراعلٰی خاتون ہیں۔ نوازشریف کی قیادت میں مریم نوازشریف لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ لڑکیوں کوفنی تعلیم کےہنرسےمالامال کرناہے، دانش اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات ایک روشن مثال ہیں۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبات کوجدید لیپ ٹاپ دیےگئےہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ طالبات اپنی قابلیت سےعالمی معیشت میں بھرپورکردارادا کرسکتی ہیں۔ لڑکیوں کی معیاری تعلیم سے معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔ سعودی عرب ہمارا دوست برادراسلامی ملک ہے، لڑکیوں کی تعلیم کے حوالےسے یہ کانفرنس بہت اہم ہے۔

اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجزاورمواقع کے موضوع پرکانفرنس میں 47 اسلامی ممالک کے150مندوبین شریک ہیں۔

وزیراعظم شہبازریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکو ان کی خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں ’’اسلام آباد اعلامیے‘‘ پردستخط بھی کیے گئے۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین اورشہزادہ محمدسلمان بن سلمان کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version