Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ‘دھی رانی’ پروگرام، بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیاں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ‘دھی رانی پروگرام’ کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی اور اس پروگرام کو پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ قرار دیا۔

سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر کہا کہ رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی، جس کا مقصد خواتین کی خودمختاری اور سماجی ترقی کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو ڈبل بیڈ، پنکھے، کھانے کے سامان اور ایک لاکھ روپے کی سلامی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو خصوصی مبارکباد دی اور ان کی کامیاب اور خوشحال زندگی کے لئے دعا کی۔

Advertisement

 اس موقع پر ممبران اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، سہیل خان زاہد، انعام شوکت باری، کاشف نوید پنسوتہ اور کمشنر بہاولپور مسرت جبین بھی موجود تھے۔ تقریب میں قوالی بھی پیش کی گئی جسے شرکاء نے بھرپور داد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version