Advertisement

’’قانونی فورم کے ہوتے ہوئے ایگزیکٹوخود کیسے جج بن سکتا ہے؟‘‘

سپریم کورٹ

مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے دیگرتمام مقدمات منسوخ کر دیے۔ 

سپریم کورٹ میں انتخابات میں دھاندلی کے معاملے سمیت آئینی بنچ کےمقدمات کی سماعت بغیرکارروئی ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئینی بنچ آج صرف فوجی عدالتوں کا کیس سنے گا۔

سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث روسٹم پر آگئے اوردلائل کا آغازکیا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قراردیا کہ فوج کے ماتحت سویلنزکا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ موجودہ کیس میں متاثرہ فریق اور اپیل دائر کرنے والا کون ہے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ اپیل وزارت دفاع کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے کہا کہ وزارت دفاع ایگزیکٹو کا ادارہ ہے، آئین میں اختیارات کی تقسیم بالکل واضح ہے۔

Advertisement

وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ کوئی اورفورم دستیاب نہ ہو تو ایگزیکٹو فیصلہ کرسکتا ہے، اس پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کا فورم موجود ہے، قانونی فورم کے ہوتے ہوئے ایگزیکٹوخود کیسے جج بن سکتا ہے؟

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے دیگرتمام مقدمات منسوخ کر دیے۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ کل بھی صرف فوجی عدالتوں کا کیس ہی سنا جائے گا۔ عدالت نے خواجہ حارث کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version