سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں باپ اور بیٹے کو ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ بڑے ہو گئے ہو، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر شیئر کر رہا ہوں۔
دیگر پوسٹس میں وسیم اکرم اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

