Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف نے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نوتعمیر شدہ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے لاہور میں نوتعمیر شدہ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اسپیکر پنجاب اسمبلی، اراکین اسمبلی، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مختلف محکموں کے افسران کو شیلڈز دیں اور کہا کہ “یہ دن سب کے لیے خوشی کا ہے، محسن نقوی کی قیادت میں ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔” انہوں نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے عمل میں شریک تمام افراد کی محنت کو سراہا اور محسن نقوی کو شاندار کام پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ “ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔” انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ “اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کو مکمل کرنے میں 2500 مزدوروں نے دن رات محنت کی۔ پنجاب حکومت، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او نے اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔” انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ “ہم سب مل کر ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں گے۔”

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ “قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ایک شاندار طریقے سے مکمل ہوئی ہے اور 30 سال بعد پاکستان میں ایک بڑا ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “چیمپئنز ٹرافی میں ہم اپنے ہمسایہ کو شکست دے کر عوام کے دل جیتیں گے، اور میں انتظار کر رہا ہوں جب ہمارے کھلاڑی بھارت کو شکست دیں گے۔”

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ “ہم سب چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، اور امید ہے کہ کھلاڑی قوم کو خوشی کا تحفہ دیں گے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version