Advertisement

ایم کیو ایم کا کراچی میں ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

ایم کیو ایم نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ان میں ہونے والی شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 پارٹی کے مطابق، گزشتہ روز ایک گھنٹے کے دوران پانچ شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، جبکہ جنوری میں 89 شہری ان حادثات کا شکار ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔

پارٹی کا کہنا تھا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں پر ٹریلرز، ٹینکرز اور ڈمپرز کی موجودگی خطرہ بن چکی ہے، جو حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

ایم کیو ایم نے سڑکوں کی ابتر صورتحال کو بھی ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کرپٹ بلدیاتی نمائندوں نے شہر کی اہم شاہراہوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ، سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اور اگر اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لیے سندھ حکومت تیار رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version