Advertisement

بھارت کو آئی سی سی ریونیو سے زیادہ حصہ ملنے پر ڈبلیو سی اے کی سخت تنقید، نیا فارمولا تجویز

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) نے آئی سی سی ریونیو کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کرکٹ شیڈول اور معیشت میں اصلاحات کے لیے جامع تجاویز پیش کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی کرکٹ کا 83 فیصد ریونیو صرف تین ممالک میں تقسیم ہوتا ہے، جبکہ دیگر ممالک کو انتہائی محدود حصہ ملتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا حصہ 38.5 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد تک محدود کیا جائے اور ٹاپ 24 ممالک کو کم از کم 2 فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ 10 فیصد حصہ دیا جائے۔

ڈبلیو سی اے نے کرکٹ شیڈول میں بہتری کے لیے سال میں چار الگ ونڈوز مختص کرنے، تمام باہمی سیریز کو سینٹرل کنٹرول میں لانے اور پلیئرز کو ٹی 20 لیگز اور آئی سی سی ریونیو میں زیادہ حصہ دینے کی تجویز دی ہے۔

ایسوسی ایشن نے ایک گلوبل گیم لیڈر شپ کمیٹی کے قیام کی بھی سفارش کی ہے، جو کرکٹ بورڈز، ٹی 20 لیگز، فرنچائزز اور پلیئرز کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے آئی سی سی کو ایک جدید گورننگ باڈی میں تبدیل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version