وزیراعظم کا مصری صدر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب سے مصری صدر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہوں، اور یہ منصوبہ فلسطینی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعظم نے عرب لیگ کے اس عزم کا بھی خیر مقدم کیا کہ وہ فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کو فلسطینی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مثبت اور ضروری اقدام قرار دیا۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلئہ فلسطین کے حل کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے تاکہ فلسطینی عوام کو انصاف مل سکے اور خطے میں مستقل امن قائم ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

