Advertisement

تیونس کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر کے نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا

شمالی افریقی ملک تیونس میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں صدر قیس سعید نے وزیر اعظم کامل مدوری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیونس شدید معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے مہاجرین کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔

صدر قیس سعید نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران حکومت کے مختلف وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ سرکاری ادارے مجرمانہ گروہوں کے زیر اثر ہیں، اور وقت آ گیا ہے کہ بدعنوانی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

برطرفی کے بعد سارہ زعفرانی کو تیونس کی نئی وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

سارہ زعفرانی اس سے قبل تیونس کی وزیر برائے تعمیرات اور رہائش کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، اور وہ گزشتہ دو سالوں میں تیونس کی تیسری وزیر اعظم ہیں، جو ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version