بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری

جنگی مشقیں / فائل فوٹو
راولپنڈی: ہر گھڑی ہردم تیار ہے ہیں ہم، پاک فوج کی جانب سے جنگی مشقیں جاری ہیں، بھارت کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی سے نمٹنے کےلئے پاک فوج نے موثرحکمت عملی اختیارکرلی ہے ۔
ذرائع کے مطاق یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
ان جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھایوروں سمیت ٹینکوں ، توپ خانہ اور انفینٹری نے حصہ لیا۔
بھارت کے جنگی جنون سے نمٹنے کے لئے پاک فوج مورچوں پر نہ صرف تیار ہے بلکہ بڑے پیمانے پر تیاریاں بھی شروع کررکھی ہیں ۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پرعزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشار ہے۔
مسقیتن اس بات کی متقاضی ہیں کہ اگر بھارت نے جنگی جنون میں کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو بھارت کو اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج مکمل تیار ہے اور پاکستان حکومت اور عوام کی پاک فوج کومکمل حمایت حاصل ہے ۔
بھارت نے پہلگام ڈرامے کی آڑ میں خطے میں جنگ کا ماحول پیدا کردیاہے، پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کردیاہے تاکہ بھارت کے کسی بھی احمقانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

