Advertisement

مودی سرکار کی ڈیجیٹل فسطائیت، یوٹیوب انڈیا پر پاکستانی چینلز بند کرنے کا دباؤ

آر ایس ایس نے یوٹیوب انڈیا کی کنٹری ہیڈ گنجن سونی پر براہ راست دباؤ ڈالا تاکہ وہ ان چینلز کو بند کریں

آر ایس ایس نے یوٹیوب انڈیا کی کنٹری ہیڈ گنجن سونی پر براہ راست دباؤ ڈالا تاکہ وہ ان چینلز کو بند کریں

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے روایتی انداز میں پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اختلافی آوازوں کو دبانے کی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔

اس بار مرکزِ توجہ عالمی ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب اور اس کی بھارتی شاخ ہے، جہاں بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے مبینہ طور پر دباؤ ڈال کر متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آر ایس ایس نے یوٹیوب انڈیا کی کنٹری ہیڈ گنجن سونی پر براہ راست دباؤ ڈالا تاکہ وہ ان چینلز کو بند کریں جو کشمیر اور خطے کے حساس سیاسی معاملات پر بھارت کے سرکاری مؤقف کو چیلنج کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کو پہلگام ڈرامے کا سچ عیاں ہونے کا خوف لاحق، فسطائیت پراتر آئی

ابتدائی طور پر سونی کی جانب سے مزاحمت کی گئی، تاہم اطلاعات ہیں کہ بعد ازاں ان پر ذاتی سطح پر حملے، ہراسانی اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق یوٹیوب انڈیا چیف کے گھر پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جبکہ آر ایس ایس کارکن پون شرما پر سونی کو آن لائن ہراساں کرنے اور دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

مزید پڑھیں: ارنب گوسوامی کی جھوٹی رپورٹنگ نے بھارت کو عالمی سطح پر رُسوا کر دیا

اس دباؤ کے نتیجے میں یوٹیوب پر 16 سے زائد پاکستانی چینلز بند کر دیے گئے، جن میں بول نیوز سمیت دیگر میڈیا ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی آزاد صحافیوں اور تبصرہ نگاروں کی رسائی محدود یا ان کے چینلز شیڈو بین کیے گئے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کے کرکٹ چینل کی بندش اور وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کے X (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بلاک کیا جانا، آزادی اظہار پر سوالیہ نشان بن کر ابھرا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version