Advertisement

بھارت نے حملہ کیاتو بھرپور جواب کےلئے تیار ہیں،اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرکادوٹوک جواب

اسحق ڈار کی پریس کانفرنس

نائب وزیراعظم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف بھارت کودوٹوک جواب دیاہے کہ پاکستان کاپہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں،بھارت نے حملہکیا تو بھرپور جواب کے لئے تیاری کرلی۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور الزامات  نے صورتحال کو پیچیدہ کردیاہے،پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔

اسحٰق ڈار نے کہاکہ ہم بھارت سمیت دہشتگردی کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں ، موجودہ صورتحال پر دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہاکہ پوری قوم متحد ہے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک بیج پر ہیں ،پہل نہیں کرینگے ،اگر ہماری سلامتی پر میلی نظر ڈالی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیاجائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  نے کہاکہ ہم الزامات کے بجائے ہم حقائق پر جائیں گے، بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگا دیا اورواقعے کو فوری طور پر مسلمانوں سے جوڑدیا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ  یہ کیسے ممکن ہے کہ حملے سے پہلے کوئی انٹیلی جنس اطلاع نہیں تھی اور حملے کے حملےکے 10 منٹ بعد ہی معلومات مل جاتی ہیں، حقائق خود بولتے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ پہلگام میں ہونے والا واقعہ لائن آف کنترول سے 230 کلو میٹر دور ہے ،واقعے کے فوری بعد ایف آئی آرکے اندارج اورمندرجات نے سوالات پیدا کردیے، بھارت کے اندر سے اس سلسلے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

جعفر ایکسپریس اور پہلگام میں ایک ہی سوشل میٖڈیا اکائونٹس استعمال ہوئے، لیفننٹ جنرل احمد شریف

ان کاکہناتھاکہ جعفر ایکسپریس اور پہلگام میں ایک ہی سوشل میٖڈیا اکائونٹس استعمال ہوئے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی بھارتی الزامات کا بھانڈہ پھوڑ دیا،بھارتکو الزام تراشی  اورانتقامی کارروائیوں کے بجائے پہلگام واقعے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا بھارت کا وطیرہ ہے ، بھارتی حکومت دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی عالمی کوششوں کو ثبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ افواج پاکستان اور ایجنسیاں تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پراکسیز کاپاکستان  میں حملوں کا ٹاسک دیا گیا، قومی سلامتی اور خود مختاری  کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا۔

Advertisement

 

بھارتی نے 2024 سے اب تک 3 ہزار سے زائد حملے کروائے

نہوں نے کہاکہ  میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کسی بھی معتبر ادارے سےے بتایاکہ ان شواہد کی تصدیق کرائی جاسکتی ہے،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کےلئے  فنڈنگکررہاہے ،حاضر سروس فوجی افسر دہشتگردوں کے ہینڈلرز ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ دنیا دیکھ لے کہ بھارتی نے 2024 سے اب تک 3 ہزار سے زائد حملے کروائے اور پہلگام واقعے کے بعداپنے آلہٰ کارپاکستان میں متحرک کردیے ہیں،بھارت 50 سال سے اسی ڈگر پرچل رہاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیربھارت کا اندورنی معاملہ نہیں ہے یہ ایک بیرونی معاملہ ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف رزیاں کررہاہے ۔

دستاویزی شواہد اور بھارتی عوام کے مودی سرکار کے خلاف تاثرات

Advertisement

مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے مالی  اورلاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے دستیاویزی ، آڈیو اور ویڈیو شواہد پیش کیے گئے جبکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں اٹھنے والے سوالات اور اس حوالے سے چند ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version