Advertisement

حیدرآباد، پولیس کو چیکنگ کے دوران ڈی ایس پی پر اسلحہ تاننے والی خاتون کی تلاش

حیدرآباد کے علاقے گھوڑا گراؤنڈ میں کینٹ پولیس کے ساتھ پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دورانِ چیکنگ ایک خاتون نے ڈی ایس پی کینٹ پر پستول تان لی اور موقع سے فرار ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، خاتون ایک ریوو گاڑی میں سوار تھی اور چیکنگ کے دوران اہلکاروں کو دھمکیاں دیتی رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مذکورہ خاتون، جس کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے، موقع پر لیڈیز پولیس نہ ہونے کے باعث فوری طور پر قابو میں نہ آ سکی اور دوسری گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس نے خاتون کے ہمراہ موجود شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار شخص مبینہ طور پر ایک کار ڈیلر ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تین علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں، جن میں اسلحہ لہرانا، پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینا اور غیر قانونی اشیاء کی برآمدگی شامل ہیں۔

Advertisement

پولیس ترجمان کے مطابق، خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version