Advertisement

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل سیزن 10 کے 11 ویں میچ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 148 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ٹم سائفرٹ بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جیمز ونس نے 11 رنز بنائے۔

سعد بیگ 9، عرفان خان 10، محمد نبی 14 اور عباس آفریدی نے 2 رنز بنائے، خوشدل شاہ 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

زلمی کے لوک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ الزاری جوزف اور عارف یعقوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگ کھیلی، صائم ایوب صرف 4 رنز ہی بنا سکے، ٹام کیڈمور 7، محمد حارث 28، حسین طلعت 18، مچل اوون 5 اور الزاری جوزف نے 24 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ

Advertisement

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Next Article
Exit mobile version