تھائی لینڈ، فوجی طیارہ سمندرمیں گرکر تباہ، 6 افسران ہلاک، پائلٹ معجزانہ طور پر بچ گیا

تھائی لینڈ، فوجی طیارہ سمندرمیں گرکر تباہ، 6 افسران ہلاک، پائلٹ معجزانہ طور پر بچ گیا
تھائی لینڈ کے شہر جام میں ایک فوجی طیارہ سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں 6 فوجی افسران ہلاک جبکہ پائیلٹ معجرانہ طورپربچ گیا۔
حادثہ تھائی لینڈکے شہر جام کے قریب پیش آیا، طیارہ سیکیورٹی ادارے کی ملکیت بتایا جارہا ہے، جس میں 7 افراد سوار تھے۔
حادثے کے فوری بعداطلاع ملی تھی کہ پائیلٹ کرنل چتورونگ واتناپریسارن بھی ہلاک ہوچکے ہیں لیکن بعد میں ان کے بچ جانے کی تصدیق کردی گئی۔
مزید پڑھیں: امریکی طیارہ حادثہ؛ حکام کی 67 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق
انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں مگرحالت نازک بتائی جارہی ہے۔
فوجی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا،حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
فی الحال ممکنہ دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News