Advertisement

کراچی میں قاتل ہیوی ٹریفک کے خلاف وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کریک ڈاؤن شروع

شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے قانون کی سختی سے پابندی کرانے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران 50 سے زائد ہیوی گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں، جنہیں بلدیہ کے امپاونڈ یارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضبط کی جانے والی گاڑیوں میں واٹر ٹینکرز، بسیں، ٹرالرز، ڈمپرز اور دیگر ہیوی گاڑیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کئی گاڑیاں زائد العمر اور چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں، جبکہ ایک واٹر ٹینکر کو مختلف جگہوں پر میجک سے چپکایا گیا تھا۔

 یہ گاڑیاں ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی تھیں اور شہر کی سڑکوں پر حادثات کا باعث بن رہی تھیں۔

ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیاں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر چھوڑی جائیں گی۔

Advertisement

 اس مقصد کے لیے امپاونڈ یارڈ میں ایک ٹیم کو باقاعدہ طور پر تعینات کر دیا گیا ہے، جو گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے گی اور تصدیق کرے گی کہ آیا یہ گاڑیاں سڑک پر چلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اس کریک ڈاؤن کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو محفوظ رکھنے اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version