Advertisement

بی سی سی آئی نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی

بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بال پر تھوک کے استعمال کی پابندی کے خاتمے کے بعد باؤلرز کو ریورس سوئنگ حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

گجرات ٹائیٹنز کے محمد سراج ان میں سے ایک کھلاڑی ہیں جو اس فائدے کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

گجرات ٹائیٹنز نے اتوار کے روز سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی تیسری مسلسل جیت حاصل کی۔

محمد سراج نے شاندار 4 وکٹوں کے بدلے صرف 17 رن دیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

جب سراج سے پوچھا گیا کہ کیا باؤلرز تھوک کی پابندی کے خاتمے سے خوش ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں میں 100 فیصد خوش ہوں۔

Advertisement

محمد سراج نے مزید کہا کہ یہ قاعدہ باؤلرز کے لیے بہت اچھا ہے اب ایل بی ڈبلیو اور بولڈ کے مواقع بھی بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران سیلیوا پر پابندی لگائی گئی تھی، جو اب آئی پی ایل کے 18ویں ایڈیشن کے آغاز سے ختم کردی گئی ہے۔

تھوک کے ذریعے بال کے ایک طرف کو چمکانے اور دوسری طرف کو کھردرا رکھنے سے تیز باؤلرز کو بال میں دیر سے سوئنگ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ سراج کی دوسری میچ وننگ پرفارمنس تھی اس سے پہلے وہ 3 وکٹوں کے بدلے 19 رن دے کر گجرات کو ان کی سابق ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کامیابی دلا چکے ہیں۔

پنجاب کنگز کے تیز باؤلر ارشدپ سنگھ نے بھی اپنے ٹیم کے افتتاحی میچ میں بال کو ریورس سوئنگ کرواتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایر نے کہا کہ ارشدپ نے آ کر بتایا کہ بال واقعی تھوڑا ریورس ہو رہا ہے، اور بال پر تھوک کا اثر باؤلرز کے لیے بہت مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ریورس سوئنگ کی آرٹ کو پاکستان کے سابق تیز باؤلرز، سرفراز نواز اور عمران خان نے متعارف کرایا تھا تاکہ ایشیائی پچوں پر باؤلنگ کرنے میں مدد ملے۔

آئی پی ایل نے اس عمل کو اس وقت ممنوع قرار دے دیا تھا جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وبا کے دوران اس پر پابندی لگائی تھی۔

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے گزشتہ ماہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران 50 اوورز کے فارمیٹ میں تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس پابندی کو ختم کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version