بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر
بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کیا گیا۔
اعلامیہ میں وزیر خزانہ نے چانگ پنگ ژاؤ کی تقرری کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ کی تقرری پاکستان کے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کو دنیا کو واضح پیغام دینے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی زیڈ پاکستان میں کرپٹو نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد کریں گے جب کہ چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو سراہا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کررہی ہے، چانگ پنگ ژاؤ کی تقرری پاکستان کو ویب 3 کے لیے تیار ایک ترقی پسند قوم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

