پہلے امریکی کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کونیا پوپ منتخب کرلیاگیا

کارڈینل رابرٹ پرووٹ / فائل فوٹو
ویٹی کن سٹی : امریکی کارڈینل رابرٹ پرووٹ کوکیتھولک عیسائیوں کا نیا پوپ منتخب کرلیاگیاہے ۔
کارڈینل رابرٹ پرووسٹ تاریخ میں پہلے امریکی پوپ ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، وہ اب پوپ لیو (14) کے نام سے جانے جائیں گے۔
سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی کے باہر جمع ہونے والوں نے زبردست نعروں سے ان کا استقبال کیا۔
کارڈینل رابرٹ پرووسٹ ک عمر 69 سال ہے وہ امریکی ریاست شگاگو سے تعلق رکھتے ہیں ۔
نئے پوپ رابرٹ پرووسٹ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جنوبی امریکہ میں مشنری خدمات انجام دیتے ہوئے گزارا۔
وہ حال ہی میں ویٹی کن میں بشپ تعیناتیوں کے دفتر کے سربراہ رہے، جو ایک نہایت طاقتور عہدہ ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ رابرٹ پرووسٹ آنجہانی پوپ فرانسس کی اصلاحات کو جاری رکھیں گے اور اس پر مزید کام کریں گے۔
نئے پوپ کے لئے انتخاب میں 133 کارڈیننلز نے انہیں ووٹ دیا انہوں نے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔
پہلے خطاب میں امن کے قیام کی اپیل
انہوں نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے اپنے پہلے خطاب میں دنیا بھر میں امن کی اپیل کی اور آنجہانی پوپ فرانسس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سفید دھویں کے اشارے سے نیا پوپ منتخب ہوجانے کا اشارہ دیاگیا
سسٹین چیپل سے اٹھتا ہوا سفید دھواں اس بات کا اشارہ تھا کہ نیا پوپ منتخب ہو چکا ہے۔ یہ سفید دھواں اس بات کی عکاسی کررہاتھا کہ کیتھولک عیسائیوں کے نئے پوپ نے دو تہائی اکثریت لے لی ہے ۔
لوگوں نے پرجوش نعروں سے نئے پوپ کا استقبال کیا
سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی کے باہر لوگوں کی بہت بڑی تعداد سفید دھواں اٹھتا اور اپنے نئے پوپ کا نام سننے کے لئے بے تاب تھی،اعلان کے بعد سب نئے پوپ بالکونی میں آئے تو شرکا نے پرجوش نعروں سے ان کااستقبال کیا، شرکا سے خطاب بھی کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

