Advertisement

مشعال ملک کا مقبوضہ کشمیر میں خاندانوں کی جدائی کا معاملہ اقوام متحدہ لے جانے کا اعلان

مشعال ملک کا مقبوضہ کشمیر میں خاندانوں کی جدائی کا معاملہ اقوام متحدہ لے جانے کا اعلان

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی فیملیز کو جدا کیا جارہا ہے، ان خاندانوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لیجانے کی ضرورت ہے، میں خود اقوام متحدہ کو خاندانوں کے جدا کرنے کے حوالے سے خط لکھوں گی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت دو طرفہ اور کثیر الجہتی معاہدے معطل کرچکا ہے، امکان ہے کہ بھارت آزاد کشمیر میں جعفر ایکسپریس کی طرح کا حملہ کرسکتا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگل کا قانون ہے اور اسرائیلی فورسز وہاں آچکی ہیں، کشمیریوں کو گرفتار اور شہید کیا جارہا ہے، بھارتی حکومت کسی کو بھی رعایت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما جو جیلوں میں بند ہیں ان پر ظلم کیا جارہا ہے، بھارتی فوج کو خوف ہے کہ اس کا ردعمل آسکتا ہے۔

Advertisement

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، بنگلہ دیش نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اس وقت ہمیں چاہیے کہ پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے جنگ کا اعلان کر رکھا ہے، جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے، ہمیں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version