عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟فیصلہ 27 مئی کوہوگا،رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب

عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہوگا۔ وزارت مذہبی آمور نے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذوالقعد 27 مئی وزرات مذمبی امور کوہساربلاک میں ہوگا ۔اجلاس چئیرمن رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی۔
27 مئی کو ذوالحج کا چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید 7 جون کو ہوگئی ۔ ماہر فلکیات نے ذوالحجہ کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کررکھی ہے۔
ماہر فلکیات نے ملک میں عید 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News