غزہ، ایران، یوکرین اور روس کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آ گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ، ایران، یوکرین اور روس کے حوالے سے اہم مؤقف پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور فریقین کو جنگ بندی پر جلد از جلد اتفاق کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے مثبت جذبات دیکھنے کو مل رہے ہیں، جو مستقبل میں مکمل سیزفائر کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
ایران کے حوالے سے سابق صدر نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت خوش آئند انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کسی بھی یک طرفہ اقدام سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
روس یوکرین جنگ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یوکرین میں پیش آنے والے واقعات پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
پیوٹن کے رویے سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر پیوٹن ہمارے ساتھ کوئی کھیل کھیل رہے ہیں، تو ہمیں اس کا جواب دینا آتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانا چاہتا ہے اور ڈیجیٹل پالیسی کے تحت صارفین کی معلومات کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

