بزدلانہ وار کے بعد بھارت کو شکست،5بھارتی طیارے ایک ڈرون اور فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ

بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6مقامات بہالپور،کوٹلی ,مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں فضا سے میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید،خاتون اورمرد سمیت متعددافرادزخمی ہیں،جواب میں پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے ایک ڈرون مار گرائے , متعدد فوجی نتصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔ صبح ہوتے ہی بھارت نے ایل او سی پرسفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔
بھارت کی مکارانہ کارروائی پر پاک فوج کے جوان چوکنے رہے اور بھارتی کوشش کو خاک میں ملا دیا، پلٹ کر جھپٹنا شاہینوں کی فطرت ہے اسی کے مطابق جوابی وار کرکے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کردیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی بزدلانہ کارروائی کی تصدیق کردی گئی ۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فوری ردعمل دیا اور ملکی طیاروں کی گھن گرج فوری طور پرفضائوں میں سنائی دینے لگیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی،کسی بھارتی طیارے کو ملکی حدود میں داخل ہونے نہیں دیاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کو اس بزدلانہ وار کا کرارا جواب دیا جائے گا۔ وقت کا تعین کرکے اپنا جواب ضرور دینگے، بھارت کی عارضی خوشی کو جلد غم میں بدل دیں گے۔
ڈی جی آئی اپس پی آر نے کہا کہ زمین ، فضا اور سمندر ہر طرف سے بھارت کو اس کا جواب دیا جائے گا، نہتے شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔
شہری سڑکوں پر نکل آئے ، اللہ و اکبر پاکستان زندہ باد کے نعرے
بھارت کے بزدلانہ وار پر تینوں شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اللہ و اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی۔ بہاولپور میں ایک مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیاتھا ۔
سیکہورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے , متعددارتی فوجی تنصیاب کو نشانہ بنایا اور فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹر مکمل تباہ کردیا۔
صبح ہوتے ہی بھارت اپنی شکست تسلیم کر لی اور او
سی پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔پاک فوج نے جنگ ستمبر کی یاد تازہ کردی اور وطن عزیز کا بھر پور دفاع کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News