Advertisement

پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سابق قومی سلامتی کے مشیر کا جوش اور ولولے سے بھرپور خطاب

پاکستانی عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے دل سینے سے باہر آ جائے

 قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب قوم ایک ہو کر فوج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو ہماری دفاعی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، اور ہم بھارت سے کسی طور کم نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے دل سینے سے باہر آ جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نبی کے کلمہ پر قائم یہ ملک کسی کی جرات نہیں کہ اس پر ہاتھ ڈال سکے۔ جب آپ جیسے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے، انشاءاللہ پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا۔

ناصر جنجوعہ نے بھارت کی حالیہ جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھارت نے کیا، ہم نے اس کا جواب قومی غیرت اور اخلاقی اقدار کے مطابق دیا۔ ہم نے کوئی اخلاقی کوتاہی نہیں کی، جبکہ بھارت کا اخلاقی زوال دنیا کے سامنے ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب، 77 بھارتی ڈرونز تباہ

انہوں نے خطے میں بھارت کے کردار اور عالمی طاقتوں کے ساتھ اس کی صف بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان مقابلے میں بھارت نے خود کو ایک مہرہ بنا دیا، اور آج وہ اپنی ہی چالوں کا شکار ہو چکا ہے۔

پاکستانی ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم نے دشمن کے بھیجے گئے ڈرونز کو مؤثر انداز میں روکا اور ان کی آنکھیں یہیں رکھ دی گئیں۔ وہ آئندہ سو بار سوچیں گے کہ کہاں جانا ہے، کیونکہ اگلا وار منہ توڑ ہو گا۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی کہ رب کریم پاکستان کو سبقت عطا کرے اور دفاع وطن کے لیے لڑنے والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی دولت آپ کا پیار اور جذبہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version