Advertisement

فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بڑا دھچکا قرار دے دیا

فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بڑا دھچکا قرار دے دیا

فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بھارتی فضائیہ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت نے کم از کم 3 طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے، جن میں رافیل بھی شامل ہے، جس کی تصدیق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے کی ہے۔

فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے پاس15سال سے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے جنگی آپریشنز کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے۔

پاکستان کے پاس جدید چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلےکے لیے موجود ہیں۔

فرانسیسی اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ  بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبورکیا۔

Advertisement

اخبار کے مطابق بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کے لیے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو میں خریدے تھے۔

دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سوالات اٹھائےگئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 5 طیاروں اور مقبوضہ کشمیر میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version