Advertisement

اسرائیلی حملے میں زندہ جلنے والے بچے کی وڈیو پر یو این نمائندے کی لرزہ خیز فریاد

ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کر دیں

 فلسطین میں اسرائیلی بمباری سے جلتے ہوئے معصوم فلسطینی بچوں کے مناظر نے عالمی ضمیر کو ایک بار پھر جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے، جنہیں اس قتلِ عام کے چشم دید گواہ بننے کا کرب سہنا پڑا، خود جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور سوشل میڈیا پر اپنے دل دہلا دینے والے تاثرات شیئر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (X) پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں۔ اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔

اپنے پیغام میں فرانچسکا البانیزے نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ میں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کر دیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 250 فلسطینی شہید

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری اور زمینی حملوں میں ہزاروں معصوم جانیں لقمۂ اجل بن چکی ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اسپتال، اسکول، پناہ گاہیں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، جس سے انسانی المیہ سنگین ترین صورت اختیار کر چکا ہے۔

فرانچسکا البانیزے اقوام متحدہ میں فلسطین کے لیے خصوصی رپورٹیئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ پہلے بھی متعدد بار اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم پر کھل کر تنقید کر چکی ہیں۔ تاہم اس بار ان کا ذاتی اور جذباتی ردعمل دنیا کو اس المیے کی ہولناکی کا احساس دلانے کے لیے کافی ہے۔

اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ کا اس قدر شدید جذباتی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی کسی فوجی آپریشن سے بڑھ کر انسانی تہذیب کی بقاء کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version