پی ایس ایل 10 کا نیا ٹوئسٹ، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ اندر کی خبر پڑھیں

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز راولپنڈی میں کروانے کی تیاری اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کی ہدایت سے بقیہ پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز سے رابطہ کرکے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر کے بعد حالات بہتر ہو چکے ہیں، لہٰذا غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی الحال دبئی میں ہی روکا جائے۔
فرنچائزز کو مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بقیہ میچز کے لیے تمام ٹیموں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10میں ملتان سلطانز کا سفر تمام ہوگیا
انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور گراؤنڈ اسٹاف سے رابطے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ بقیہ میچز کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔
اگرچہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی حتمی شیڈول جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو میچز کی میزبانی کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے، اور تمام بقیہ میچز وہیں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ باقی رہ جانے والے میچز میں چار گروپ میچز شامل ہیں:
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی
لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اس کے علاوہ کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1، ایلیمنیٹر 2 اور فائنل میچ بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
پی ایس ایل انتظامیہ آئندہ چند روز میں مکمل شیڈول اور حتمی فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اب انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان پر جمی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

