Advertisement

برطانیہ اور جرمنی کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ

برطانیہ اور جرمنی کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ

2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام عالم کی تشویش بڑھ رہی ہے، برطانیہ اور جرمنی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے  کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ہے۔

 برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ ناز شاہ، طاہر علی، ایوب خان،یاسمین قریشی اور عمران حسین سمیت کئی اراکین   نے دوران خطاب  زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مستقل ختم کرنے کیلئے برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ ممکن بنانے کے لیے امریکا کو مزید اقدامات کرنے چاہیے، امریکی اخبار 

ادھر یورپی یونین نے  پاک بھارت کشیدگی میں فوری کمی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا اور  یورپی یونین خارجہ پالیسی سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کشیدگی میں کمی اور ثالثی کی کوششیں کررہی ہے۔

Advertisement

جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرز نے  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ فرانس  نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ نے کشیدگی کو پُرامن اور سفارتی طریقوں سے حل کیے جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version