Advertisement

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

حسن نواز 67 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کا 185 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

سعود شکیل نے 18 رنز بنائے، خواجہ نافع نے 51 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، حسن نواز 67 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

فہیم اشرف نے 16 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3، جبکہ پیٹر ، عبید شاہ اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 25 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ طیب طاہر نے 36 اور جہانزیب سلطان نے 25 رنز اسکور کیے

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے جنھوں نے 32 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی 4 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بنا لیے ہیں۔

اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز سعود شکیل اور خواجہ نافع کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version