Advertisement

بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن مکمل، معرکہ حق کا نام دیدیا گیا، آئی ایس پی آر

معرکہ حق آپریشن کا نام دیدیاگیا

معرکہ حق آپریشن ، آئی ایس پی آر کا اعلامیہ

آئی ایس پی آر نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کے آپریشنز  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ  آپریشن کا حصہ تھے جواب مکمل کرلیا گیا ہے اسے  معرکہ حق کا نام  دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے جاری تفصیلی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاک فوج نے اپنے جوابی آپریشنز کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ آپریشن 6 اور 7 مئی کوبھارت کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شروع کیاگیاتھاجس میں معصوم بچے اور عام شہری شہید ہوئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ یہ آپریشن معصوم شہدا کے لہوا کا انتقام تھا،مسلح افواج نے اپنی قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیاہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ہمارے دل اورہمدردریاں بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے ہل خانہ کےساتھ ہیں،بھارتی حملوں میں زخمی ہونےوالوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔

Advertisement

بزدلانہ حملے کا جرات مندانہ جواب دے کر انصاف کردکھایا

اعلامیے میں کہاگیاکہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دے کرانصاف کردکھایا،اقوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک فوج کوناقابل شکست قوت دی۔

آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ نوجوان سائبرمحاذکے سپاہی بن کردشمن کےجھوٹ کامقابلہ کرتے رہے،پاکستانی میڈیا بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی طرح بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف سیسہ پلائی دیواربناْ۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ ہم معرکہ حق میں اپنی افواج کے ہرافسر،جوان، ہوابازاورسیلر کےشکر گزارہیں، یشہ ورانہ مہارت، قربانی اوردلیری کی بدولت شاندار کامیابی ممکن ہوئی۔

غیرمتزلزل حمایت پر پوری قوم سے اظہار تشکر

پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ہم پاکستان کی بہادرقوم کابھی دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتے ہیں،قوم نے مشکل حالات میں مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت کی،قوم کےحوصلےاوردعاؤں سے ہماراحوصلہ بلندرہاقومی یکجہتی بڑی طاقت بنی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق آپریشنزبھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والی خواتین، بچوں اوربزرگوں کے لہو کا انتقام ہے ۔

تباہ کیے گئے بھارتی عسکری اہداف کی تفصیل

اعلامیے میں بتایاگیاکہ پاکستان آرمی کے فتح سیریزایف1 اورایف2میزائل نےدشمن کے پرخچےاڑائے،پی اے ایف کے جدیدہتھیار،لانگ رینج لوئٹرنگ کلرڈرونزنے26اہداف کونشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ طویل فاصلےتک مارکرنےوالی توپوں سے دشمن کےاہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا،دشمن کی وہ تنصیبات تباہ کی گئیں جوپاکستانی شہریوں کونشانہ بنانےاوردہشتگردی میں ملوث تھیں۔

پریس ریلیز میں کہاگیاکہ معرکہ حق آپریشن میں جن مقامات کونشانہ بنایاگیاان میں بھارتی فضائی اڈے شامل تھے،سورت گڑھ،سرسا،بھُج،نالیا،آدم پور،بھٹنڈا،برنالہ،حلوارہ میں دشمن کےاڈوں کوتباہ کیاگیا۔

اعلامیے میں بتایاگیاکہ اونتی پورہ،سری نگر،جموں،اودھم پور،ماموں، امبالہ اورپٹھان کوٹ کےاڈوں کوتباہ کیاگیا،بیاس اورناگرُوٹامیں براہموس میزائلوں کےذخیرےتباہ کردیےگئے۔

Advertisement

آدم پوراوربھج میں نصب ایس400دفاعی نظام کومؤثرطریقےسےناکارہ بنایاگیا،افیلڈسپلائی ڈپویوری اورریڈاراسٹیشن پونچھ جیسےلاجسٹک سپورٹ مقامات تباہ کیےگئے۔

10بریگیڈاور80بریگیڈکےجی ٹاپ اورنوشہرہ جیسےہیڈکوارٹرزکومکمل تباہ کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version