Advertisement

غزہ میں اسرائیلی بمباری: پناہ گزین اسکول پر حملے میں 52 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری: پناہ گزین اسکول پر حملے میں 52 فلسطینی شہید

اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے ایک پناہ گزین اسکول کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں اور مقامی حکام کے مطابق، بمباری کا نشانہ بننے والا اسکول اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، جہاں سینکڑوں بے گھر فلسطینی خاندان مقیم تھے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والوں میں کم از کم 33 افراد وہ تھے جو اس عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت مبینہ طور پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ تاہم، اس دعوے کے حق میں کوئی آزاد یا غیر جانبدار شواہد تاحال پیش نہیں کیے گئے۔

مزید : پاکستان کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ

Advertisement

ادھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 60 روزہ جنگ بندی کے ایک مجوزہ معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ تاہم، کچھ عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اب تک ان نئی جنگ بندی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں اور امدادی قافلوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسکول پر بمباری کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version