Advertisement

حج 2025، وزارت مذہبی امور نے 5 پاکستانی عازمین کے انتقال کی تصدیق کر دی

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام اموات طبی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہیں

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام اموات طبی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہیں

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حج 2025 کے موجودہ سیزن کے دوران اب تک پانچ پاکستانی عازمین حج انتقال کر چکے ہیں۔

ان میں چار سرکاری اسکیم اور ایک نجی اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے زائرین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتقال کرنے والے عازمین کے کوائف یہ ہیں۔

خواجہ محمود (عمر: 62 سال، تعلق: چکوال)

انتقال کی تاریخ: 4 مئی

Advertisement

مقام: مدینہ منورہ

تدفین: جنت البقیع

محمد احسان (عمر: 69 سال، تعلق: جامشورو)

انتقال کی تاریخ: 18 مئی

مقام: مدینہ منورہ

تدفین: سرکاری اعلامیہ کے مطابق انجام دی گئی

Advertisement

کشور سلطان (عمر: 68 سال، تعلق: فیصل آباد)

انتقال کی تاریخ: 22 مئی

مقام: مدینہ منورہ

تدفین: جنت البقیع

گل جان (عمر: 56 سال، تعلق: جہلم)

انتقال کی تاریخ: 24 مئی

Advertisement

مقام: مکہ مکرمہ

تدفین: مکہ مکرمہ میں ہی عمل میں آئی

ارشاد بیگم (عمر: 81 سال، تعلق: گوجرانوالہ – نجی حج اسکیم)

انتقال کی تاریخ: حالیہ دنوں

مقام: مکہ مکرمہ

تدفین: مقامی طور پر مکہ میں عمل میں لائی گئی

Advertisement

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام اموات طبی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہیں اور ہر مرحلے پر متعلقہ حکام اور سعودی انتظامیہ کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے عازمین کی تدفین اسلامی اصولوں کے مطابق سعودی عرب میں کی گئی۔

وزارت مذہبی امور نے ان اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام پاکستانی عازمین کی نگہداشت، طبی سہولیات اور رہنمائی کے لیے حکومت مسلسل متحرک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version