Advertisement

گودی میڈیا کے اعصاب پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرمسلط، قابلیت کابرملا اظہار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے۔ شیر دل سپہ سالار سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر / فائل فوٹو

گودی میڈیا کے اعصاب پرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مسلط ہیں۔  گودی میڈیا پاکستان سے شکست کے بعد حواس باختہ ہوچکاہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز ان کی صلاحتیوں کا برملا اظہار کررہے ہیں۔

تعریف وہ جو  دشمن بھی کرے ! بائیوگرافی اپنے ہی انداز میں پیش کرڈالی

 گودی میڈیا نے جنرل عاصم منیر کی بائیو گرافی اپنے ہی انداز میں بتائی۔  ایک چینل نے بتایاکہ پاکستانی آرمی چیف نے مدرسہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔

والد امام مسجد، خودحافظ قرآن ہیں،جنرل ضیا دور میں فوج میں بھرتی ہوئے۔

کیونکہ ان کے والد راولپنڈی کی مسجد میں امام تھے اس لئے وہ خودحافظ قرآن ہیں۔  جنرل ضیا دورمیں وہ پاک فوج میں بھرتی ہوئے۔

Advertisement

انڈیا کےلئے بہت بڑا خطرہ ہیں ، بھارتی اینکرز

گودی میڈیا کے اعصاب پر آرمی چیف اس قدر سوار ہیں وہ انہیں بھارت کےلئے بڑاخطرہ قراردے رہا ہے۔  تقاریر میں قرآنی آیات اورحوالہ جات کے ذکر سے بھی بھارتی اینکر تھر تھرکانپنے لگے۔

عاصم منیر گودی میڈیا کے اعصاب پر مکمل طور پر مسلط ہوچکے

گودی میڈیا کے مطابق بنیادی فوجی ہونے کی حیثیت سے جنرل عاصم منیرکسی بھی سمجھوتے پریقین نہیں رکھتے۔  وہ ایم آئی اور آئی ایس آئی کے چیف رہ چکے ہیں۔ جنرل عاصم منیر گودی میڈیا کے اعصاب پر مکمل طور پر مسلط ہوچکے۔

افواج پاکستان پر جنرل عاصم منیر کی گرفت کافی مضبوط

علاوہ ازیں گودی میڈیاکاکہناہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی سربراہی کے بعد اب فوج  کی کمان عاصم منیرکے پاس ہے ۔ افواج پاکستان پر ان کی گرفت بہت زیادہ مضبوط ہے ۔

Advertisement

جنرل عاصم منیر کے اٹل فیصلے بھی گودی میڈیا کے اعصاب پر مسلط

گودی میڈیاکے اعصاب پرآرمی چیف اس قدر سوار ہیں کہ وہ ان کے اٹل فیصلوں سے بھی کانپ رہاہے۔ بھارتی اینکرکا کہناہے کہ وہ سمجھوتہ کرنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔

مزید یہ کہ ایک بار کسی بات کا فیصلہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ اینکر نے کہاکہ بھارت کےلئے ان کا آرمی چیف ہونا کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

خلاصہ یہ کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنے سپہ سالار پرفخر ہے

خلاصہ یہ ہے کہ دوست ممالک توآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی صلاحتیوں سے معترف تھے ہی۔   گودی میڈیا اور بھارتی اینکربھی اب ان کی قابلیت سے خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ افواج پاکستان کی کمان اس وقت ایک بہادراور قابل جرنیل کے ہاتھ  میں ہے۔ دشمن خوفزدہ ہی نہیں بلکہ قابلیت کا معترف بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری  پاکستانی قوم کو اپنے قابل سپہ سالار پر فخر ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version